بھارت ہتھیار رکھتاہے، سنبھال نہیں سکتا، قطر اور سعودی ایئر لائن کے جہاز بھارتی میزائل کی زد میں آ سکتے تھے،تہلکہ خیز دعویٰ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ قطر ایئر لائن اور سعودی ایئر لائن کے جہاز بھارتی سوپرسونک میزائل کی زد میں آسکتے تھے . وزیر خارجہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس قسم کے ہتھیار رکھتے ہیں اور اسے سنبھال نہیں سکتے کیا بھارت اس قابل ہے کہ اس کے پاس اس قسم کے ہتھیار ہوں؟ .
انہوں نے کہا کہ ا س معاملے پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے، بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، امید ہے سلامتی کونسل مستقل ممبران اس پر
خاموش نہیں رہیں گے . شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 26فروری کو بھارت نے جارحیت کی ہم نے صبر کیا اور 27 فروری کو جواب دیا . ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے میزائل آرمڈ نہیں تھا،اگر غلط فہمی ہو جاتی تو اس کا ذمہ دار کون تھا؟ انہیں کٹہرے میں لانا ہو گا،ری ایکشن ٹائم بہت کم تھا، غلط ری ایکشن آجاتا تو ذمہ دار کون تھا .
. .