اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ قطر ایئر لائن اور سعودی ایئر لائن کے جہاز بھارتی سوپرسونک میزائل کی زد میں آسکتے تھے۔ وزیر خارجہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس قسم کے ہتھیار رکھتے ہیں اور اسے سنبھال نہیں سکتے کیا بھارت اس قابل ہے کہ اس کے پاس اس قسم کے ہتھیار ہوں؟۔انہوں نے کہا کہ ا س معاملے پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے، بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، امید ہے سلامتی کونسل مستقل ممبران اس پر
خاموش نہیں رہیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 26فروری کو بھارت نے جارحیت کی ہم نے صبر کیا اور 27 فروری کو جواب دیا۔ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے میزائل آرمڈ نہیں تھا،اگر غلط فہمی ہو جاتی تو اس کا ذمہ دار کون تھا؟ انہیں کٹہرے میں لانا ہو گا،ری ایکشن ٹائم بہت کم تھا، غلط ری ایکشن آجاتا تو ذمہ دار کون تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…