گجرانوالہ (قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے ساتھ تین سال گزارے ،جہاں عزت نہ ہو وہاں رہنے کی کوئی منطق نہیں بنتی۔انہوں نے گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ ان کے بزرگوں کی ہمت ہے کہ تین سال حکومت کے ساتھ گزار دیے ،ق لیگ ابھی کسی فیصلے پر نہیں پہنچی۔
جبکہ (ق ) لیگ نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے 24 سے 48 گھٹنے اہم قرار دے دیئے،پارٹی کی اکثریت نے مرکزی اور پنجاب حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کے مطابق ق لیگ کے وزراء مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ حکومتی کمیٹی کے اراکین اسد عمر اور پرویز خٹک سے ملے۔ حکومتی کمیٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کوتبدیل کرنے کیلئے مان گئے۔
ق لیگ کے مطابق کمیٹی وزرا نے مبارکباد دی تو پوچھا کس بات کی مبارکباد کمیٹی ممبران نے بتایا وزیراعظم پنجاب میں تبدیلی پرراضی ہوگئے۔ (ق)لیگ ذرائع کے مطابق ہم نے پوچھا کب وزرا کا جواب تھا تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد ۔ حکومتی کمیٹی نے کہاکہ آپ مرکز میں عدم اعتماد ناکام بنانے میں مدد کریں ہم آپ کو وزارت اعلی دینگے۔ (ق)لیگ کے وزراء نے کہاکہ کیسے یقین کرلیں عدم اعتماد کے بعد حکومت کمٹمنٹ پورا کرتی ہے، اپوزیشن سے ہمیں وزیراعلیٰ کی پیشکش ہے ،حکومت ہمیں لولی پاپ دے رہی ہے۔
(ق)لیگ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ہمارے مطالبات سنجیدہ لیں اور وزارت اعلی دینے کا وعدہ پورا کریں۔ذرائع کے مطابق ق لیگ کے وزراء کے سخت موقف کے بعد بات چیت آگے نہ بڑھ سکی ،حکومتی وزراء نے تمام صورت حال سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔(ق)لیگ کے مطاب ق48 گھنٹوں میں فیصلہ کرنا ہے پارٹی میں حتمی فیصلے کیلئے دباؤبڑھ رہا ہے، طارق بشیر چیمہ اور سینیٹر کامل علی آغا سمیت کئی پارٹی رہنماؤں نے حکومت سے نکلنے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…