سمیع خان کس مشہور اداکارہ سے شادی کرنا چاہتے تھے؟بالآخر اصل کہانی منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اداکار سمیع خان نے مشہور اداکارہ سے شادی نہ کیے جانے کی خبروں سے متعلق گفتگو کی ہے۔سمیع خان حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں جلوہ گر ہوئے اور دوران شو کیرئیر سمیت اپنی نجی زندگی کے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔اسی دوران میزبان احسن خان کی جانب سے اداکار سمیع خان سے سوال کیا گیا کہ ایک وقت تھا جب آپ پاکستان کی مشہور اداکارہ سے شادی کرنے والے تھے لیکن وہ نہ ہوسکی کیا اس بات کا افسوس آپ کو آج بھی ہے؟میزبان کے
​​​​​​​سوال کا جواب دیتے ہوئے سمیع خان نے کہا کہ انہیں اداکارہ سے شادی نہ ہونے کا کوئی افسوس نہیں ہے کیوں کہ خدا کا شکر ہے جو ہوتا ہے اس میں کوئی نہ کوئی بہتری ہوتی ہے۔خیال رہے کہ ماضی میں سمیع خان کی اداکارہ سارہ چوہدری کے ساتھ گہری دوستی اور منگنی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہی ہیں تاہم دونوں کے راستے جلد جدا ہوگئے۔بعد ازاں اداکارہ سارہ چوہدری نے 11 سالہ کامیاب شوبز کیرئیر کے باوجود میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے دین کا راستہ اختیار کرلیا اور شادی کے بعد باحجاب ایک شو میں شرکت بھی کی۔

Recent Posts

عدالتی فیصلے پر مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

پشاور(قدرت روزنامہ) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط کے ذریعے عدالتی…

6 mins ago

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

29 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

31 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

34 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بلوم برگ

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان…

49 mins ago

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

1 hour ago