اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے اپنی حکمت عملی بنالی . تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے حکومت نے اپنی حکمت عملی بنالی ہے ، اس حوالے سے حکمران جماعت کااہم مشاورتی اجلاس ہواجس میں پارٹی کی سینئرقیادت اورقانونی ماہرین شریک ہوئے .
اجلاس میں وزیراعظم کے سپیکر کو لکھے جانے والے ممکنہ خط کے نکات پر مشاورت کی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بطورپارٹی چیئرمین سپیکرکوخط لکھیں گے، جس میں فلور کراسنگ قانون کے تحت کارروائی کی درخواست کی جائے گی .
ذرائع کے مطابق حکومت کی قانونی اورآئینی ٹیم خط کیڈرافٹ کوحتمی شکل دیگی ، وزیراعظم سے منظوری ملتے ہی سپیکرکوارسال کیا جائے گا .
. .