جہانگیر ترین اور علیم خان کی ن لیگ میں ممکنہ شمولیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کا ن لیگ کی فیصلہ سازی میں کوئی کردار نہیں ہو گا۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ ان سے دونوں رہنماؤں کی مسلم لیگ ن میں ممکنہ شمولیت کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کی فیصلہ سازی میں بنیادی کردار انہی لوگوں کا ہوگا جنہوں نے پارٹی کے لئے قربانیاں دیں۔
گذشتہ روز علیم خان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کا دعویٰ بھی کیا جاتا رہا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور علیم خان کی ملاقات بدھ کے روز ہوئی جو تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہی۔ علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات کروانے میں ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے اہم کردار ادا کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے علیم خان کی نوازشریف سے لندن میں ملاقات سے متعلق خبر کی تصدیق کر دی۔

اینکر نے جاوید لطیف سے پوچھا کہ کیا علیم خان اور نوازشریف کی لندن میں ملاقات ہوئی تو جاوید لطیف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی ہونیوالی ملاقاتیں تسلیم کر رہا ہوں، علیم خان اور جہانگیرترین سمیت کئی وزرا اور رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ تاہم تحریک انصاف کے ناراض رہنما عبد العلیم خان کے ترجمان میاں خالد محمود نے عبد العلیم خان کی لندن میں نواز شریف اور جہانگیر خان ترین سے ملاقاتوں کی تردید کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وصوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ علیم خان نجی دورے پر لندن گئے ہیں، ان کے بچے زیر تعلیم ہیں وہ ان سے ملاقات کے لئے گئے ہیں۔ علیم خان کی نواز شریف یا جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی ۔علیم خان جب وطن واپس آئیں گے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Recent Posts

ڈی چوک پر احتجاج کلائمیکس ہوگا، شیرافضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا کہ ہم نے حتمی طور…

11 mins ago

نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا…

24 mins ago

اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ قرار دے دیا، بالی ووڈ اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا…

26 mins ago

موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، بلاول بھٹو بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کھل کر بول پڑے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ ) موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، چیئرمین پیپلز…

26 mins ago

عمران خان جیل سے باہر آئیں گےیا نہیں؟ خوابوں کے بادشاہ کی بڑی پیشگوئی

کراچی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر آئیں گے یا…

39 mins ago

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیس: وفاق اور پیپلزپارٹی نے نظرثانی اپیل کی حمایت جبکہ پی ٹی آئی نے مخالفت کردی، سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیس کی نظر ثانی اپیلوں…

50 mins ago