کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہوکر عبدالرشید گوڈیل نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں . اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق رشید گوڈیل گزشتہ ڈیڑھ سال سے غیر فعال اور اور گھر پر ہیں .
انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی، استحکام اور مسائل کے حل کے لیے پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا مگر وزیراعظم عمران خان کراچی کے لئے کچھ نہ کر سکے .
تحریک انصاف چھوڑ چکا اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی میں شامل ہوں گا . اپنی تمام تر توجہ اب کاروبار پر مرکوز کر رکھی ہے . خیال رہے کہ 20 اگست 2017 کو بتایا گیا تھا کہ رشید گوڈیل نے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا.این اے 252 کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ آئندہ 2018 کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے .
ذرائع کا کہناتھا کہ رشید گوڈیل نے فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور خاندانی دباو کے باعث کیا جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے بھی کراچی آکر کام کرنے سے معذرت کرلی . رہنما 2015کراچی میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھے جس کے بعد سے ہی وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں . وکراچی کے علاقے بہادر آباد میں رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور جاں بحق اور وہ خود شدید زخمی ہوگئے تھے .
بعدازاں 2018ء میں عبدالرشید گوڈیل نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی . رشید گوڈیل کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما رشید گوڈیل کی پارٹی میں شمولیت پر بہت خوش ہیں . بنی گالہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا تھا کہ کراچی کو قومی سطح کی جماعت کی ضرورت ہے، کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہو گا .