عبدالرشید گوڈیل نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہوکر عبدالرشید گوڈیل نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق رشید گوڈیل گزشتہ ڈیڑھ سال سے غیر فعال اور اور گھر پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی، استحکام اور مسائل کے حل کے لیے پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا مگر وزیراعظم عمران خان کراچی کے لئے کچھ نہ کر سکے۔
تحریک انصاف چھوڑ چکا اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی میں شامل ہوں گا۔اپنی تمام تر توجہ اب کاروبار پر مرکوز کر رکھی ہے۔خیال رہے کہ 20 اگست 2017 کو بتایا گیا تھا کہ رشید گوڈیل نے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا.این اے 252 کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ آئندہ 2018 کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ رشید گوڈیل نے فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور خاندانی دباو کے باعث کیا جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے بھی کراچی آکر کام کرنے سے معذرت کرلی۔رہنما 2015کراچی میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھے جس کے بعد سے ہی وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔وکراچی کے علاقے بہادر آباد میں رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور جاں بحق اور وہ خود شدید زخمی ہوگئے تھے۔
بعدازاں 2018ء میں عبدالرشید گوڈیل نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ رشید گوڈیل کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما رشید گوڈیل کی پارٹی میں شمولیت پر بہت خوش ہیں۔بنی گالہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا تھا کہ کراچی کو قومی سطح کی جماعت کی ضرورت ہے، کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہو گا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago