عدم اعتماد، وزیراعظم کا ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان آج اور کل ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم قومی اسمبلی کے ارکان سے تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔وزیراعظم ارکان اسمبلی کو اپنی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے ۔تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات بھی دور کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب حکومت نے عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئیے، پنجاب کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا فوری آغاز کر یا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ،پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن رپورٹس فوری بھجوا نے کی ہدایت،پنجاب میں ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی سے متعلق کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن اوراتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومتی ارکان اسمبلی کاریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے، ہدایات ملنے پر متعلقہ محکموں کے افسران نے فوری کام شروع کردیا ہے،وفاقی حکومت نے ریکارڈ سے متعلق تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹوں میں طلب کرلی ہے،ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)، پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن رپورٹس حکومت کوبھجوائیں گی،ذرائع کے مطابق مقدمات میں گرفتاریوں کے قانونی جواز سے متعلق لیگل برانچ رائے دے گی جبکہ گرفتاری کے لیے تفتیشی افسران اسپیکر کو فوری خط لکھیں گے۔

Recent Posts

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

4 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

22 mins ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی سے عدالتی سماعت بھی متاثر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے سیکیورٹی صورتحال کے…

53 mins ago

اسپیکر قومی اسمبلی کا مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو دوسرا مراسلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کے مطالبے پر خواتین اور…

58 mins ago

آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ – حکومت نے ترمیم کی نئی حکمت عملی بنا لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق ایک بار پھر ہوم ورک مکمل…

1 hour ago