ؓؒبلوچستان ہائیکورٹ نے سوئی گیس کمپنی کے دیگر چارجز سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلو چستان ہا ئی کورٹ کے چیف جسٹس جنا ب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جناب جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل بنچ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے (OTHER CHARGES)آدر چارجزو دیگر سے متعلق دائر آ ئینی درخواست کی سما عت کی۔سما عت کے دوران درخواست گزار سید نذیر آ غا ایڈووکیٹ ،ایس ایس جی سی کے وکیل کا شف حنیف ایڈووکیٹ اور منیجر بلنگ محمد کا مرا ن پیش ہو ئے ۔سما عت شروع ہو ئی تو درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے مو قف اختیار کیا کہ 23دسمبر 2021ءکو عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے صارفین کو بھیجے جا نے والے پی یو جی /سلو میٹر چارجز کو خلا ف قانون اور کالعدم قرار دیاجس کے بعد کمپنی نے ما ہ جنوری 2022اور فروری 2022ءکے گیس بلوں میں اسی نو عیت کے (OTHER CHARGES)آدر چارجز بھیجنا شروع کر دئیے ہیں انہوں نے بتا یا کہ (OTHER CHARGES)آدر چارجزآ ئین کے آ رٹیکل 4 اور آ رٹیکل 13کی خلا ف ورزی ہے آ رٹیکل4 کہتا ہے کہ کسی بھی شہری کے ساتھ قانون کے مطابق سلو ک کیا جا ئے جبکہ آرٹیکل 13 ڈبل چارجز کی وصولی یا ڈبل سزا سے روکتا ہے اس کے ساتھ ہی ضا بطہ فوجداری کا سیکشن 403بھی ڈبل سزا سے منع کر تا ہے مگر گیس کمپنی پھر بھی صارفین کو نت نئے چارجز بھیج رہی ہے جوآ ئین و قانون اور بنیا دی انسانی حقوق کی خلا ف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ جو صارفین گیس چوری اور میٹر ٹیمپرنگ میں ملوث ہیں ان کے خلا ف قانون کے مطابق کا رروائی جا ئے ان کی آڑ میں تما م صارفین کو مورد الزام ٹھہرا کر پی یو جی /سلو میٹر چا رجز اور (OTHER CHARGES)آدر چارجزبھیجنا درست نہیں عدالت اس سلسلے میں احکامات صادر کرے ،سما عت کے دوران ایس ایس جی سی کے وکیل کا شف حنیف ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ بلو چستان میں بہت بڑی تعداد میں میٹرز ٹیمپر کئے گئے ہیں جس کا ثبوت لیبارٹری رپورٹس بھی ہے گزشتہ پا نچ سالوں سے میٹرز کو لیبارٹری میں چیک کیا جا رہا ہے جس میں زیا دہ تر میٹرز ٹیمپرہو تے ہیں اس لئے کمپنی(OTHER CHARGES)آدر چارجز بھیج رہی ہے فریقین کے وکلا ءکے دلائل مکمل ہو نے کے بعد (OTHER CHARGES)آدر چارجزسے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جسے بعد میں سنا یا جا ئے گا ۔

Recent Posts

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

2 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

20 mins ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی سے عدالتی سماعت بھی متاثر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے سیکیورٹی صورتحال کے…

51 mins ago

اسپیکر قومی اسمبلی کا مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو دوسرا مراسلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کے مطالبے پر خواتین اور…

56 mins ago

آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ – حکومت نے ترمیم کی نئی حکمت عملی بنا لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق ایک بار پھر ہوم ورک مکمل…

1 hour ago