اپوزیشن کو گالیاں دینا لفنگوں کی زبان ہے، وزیراعظم کی نہیں،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے لوئر دیر جلسے میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر شدید رد عمل دیا ہے .
ایک بیان میں حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کوگالیاں دینا حواس باختگی ہے، یہ زبان لفنگوں کی توہوسکتی ہے مگر وزیراعظم کی نہیں ہوسکتی .


انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کو تمیز سکھانے کا وقت گزرچکاہے، اب آپ کے رونے دھونے کاوقت آگیا ہے، یہ پہلا رمضان ہےجس میں شیطان ایڈوانس میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قیدکرنے کا تجربہ کیا جارہا ہے، اپوزیشن کے ہاتھوں مولاناکی قیادت میں یہ تجربہ کامیاب ہوجائے گا .
دوسری جانب جے یو آئی کراچی کے رہنما قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ عمران خان اور باؤلے وزراء بازاری زبان بند کریں، ارکان پارلیمنٹ اور علماء کی پگڑیاں اچھالنا مہنگا پڑے گا، نااہل اور ناجائز حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں