عمران خان کی” رخصتی ”یقینی ہوگئی سینئر صحافی سلیم صافی نے وجوہات بھی بتا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی ، کالم نگار اور اینکرپرسن سلیم صافی اپنے آج کے کالم میں لکھتے ہیں کہ پاکستان میں کسی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ کل کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔ پیش گوئی اور تجزیہ تبھی ممکن ہوتا ہے جب کھیل کے رولز معلوم ہوں اور کھیل بھی رولز کے تحت ہورہا ہو۔ یہاں چند افراد کے ہاتھوں میں اس قوم کی تقدیر ہے، ان میں سے کسی ایک فرد کی سوچ میں تبدیلی یا دو افراد کے گٹھ جوڑ سے سارا کھیل الٹ سکتا ہے۔اس لیے کل کے بارے میں کوئی بات

یقین کے ساتھ نہیں کی جا سکتی لیکن سرِدست عمران خان کی رخصتی یقینی نظر آتی ہے۔وجوہات اس کی تین ہیں۔ ان کی حکومت اسٹیبلشمنٹ لائی تھی، وہ بچارہی تھی اور وہی چلا رہی تھی۔ اب اس نے ہاتھ اٹھا کر غیرجانبداری اختیار کر لی ہے۔ اس غیرجانبداری کا نہ صرف وہ خود اعلان کررہے ہیں بلکہ مولانا، زرداری اور نواز شریف سمیت پوری اپوزیشن کو اس کا یقین بھی ہو گیا ہے۔ یوں عمران خان کو پہلی مرتبہ خود حکومت بچانی اور سیاست کرنی پڑرہی ہے جو انہوں نے رَتی بھر نہیں سیکھی۔دوسری وجہ جس کے باعث ہم جیسے طالب علموں کو ان کے جانے کا یقین ہوچکا ہے یہ کہ وہ بدترین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں جو میڈیا اور اپوزیشن کے خلاف ان کی کارروائیوں اور لہجے کے بےقابو ہونے سے عیاں ہے۔تیسری وجہ یہ ہے کہ خود انہوں نے ان دو چیزوں کی آڑ لینا شروع کردی ہے جو پاکستان کے اندر حکمران اپنے اقتدار کا سورج غروب ہوتا دیکھ کر لیتے ہیں۔ ایک یہ کہ امریکہ مجھے ہٹارہا ہے اور دوسرا وہ اسلام کا نام استعمال کرنے لگ جاتا ہے۔

Recent Posts

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

11 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

28 mins ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی سے عدالتی سماعت بھی متاثر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے سیکیورٹی صورتحال کے…

59 mins ago

اسپیکر قومی اسمبلی کا مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو دوسرا مراسلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کے مطالبے پر خواتین اور…

1 hour ago

آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ – حکومت نے ترمیم کی نئی حکمت عملی بنا لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق ایک بار پھر ہوم ورک مکمل…

1 hour ago