تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کی جائے یا حمایت؟ ایم کیو ایم کے اندر پھوٹ پڑ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات ہونے لگے ہیں۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے باعث ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد اور اپوزیشن کا ساتھ اختلافات کی وجہ بن گئے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما آپس میں ہی متفق نہیں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کا ایک دھڑا اپوزیشن کے ساتھ دینے پر متفق ہے اور دوسرا تحریک

انصاف کے ساتھ ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور وزیر اعظم کی آمد کے بعد سے اختلافات میں اضافہ ہوا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد تمام رہنماؤں کے بیانات میں تضاد اختلافات کے باعث حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کے سامنے اپنے تمام تر مطالبات رکھ دیئے ہیں۔واضح رہے کہ رواں ہفتے وزیراعظم عمران خان نے کراچی کا ایک روزہ دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے اہم ملاقات بھی کی تھی۔ اس ملاقات کے دوران مارٹی رہنماؤں نے وزیراعظم کے سامنے اپنے تمام تر مطالبات رکھتے ہعئے مسائل حل نہ ہونے کی شکایت کی تھی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان عدم اعتماد کی تحریک میں اتحادی بننے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی تھی۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کی حمایت میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پارٹی وفد کی سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی اہم ملاقات ہوئی تھی۔تاحال دونوں ملاقاتوں کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago