پاکستان میں مچھروں سے نئی بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مچھروں سے پھیلنے والی نئی بیماری ’ویسٹ نائل‘ بخار کے شواہد ملنے لگے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اس حوالے سے پاکستان میں بڑی تعداد میں پرندوں کے مرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرندوں کا بغیر کسی وجہ کے بڑی تعداد میں مرنا ’ویسٹ نائل‘ وائرس کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ ماہرِ صحت ڈاکٹر فیصل محمود کے مطابق ’ویسٹ نائل‘ وائرس ڈینگی اور ملیریا کی طرح مچھروں سے پھیلتا ہے۔ ’ویسٹ نائل‘ وائرس پھیلانے والا مچھر کیولیکس بھی پاکستان میں موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق کیولیکس مچھر کی بیشتر اقسام پرندوں

کا خون پینا پسند کرتی ہیں جبکہ کچھ اقسام انسانی خون پی کر پروان چڑھتی ہیں۔ ماہرِ صحت ڈاکٹر ارم خان کا کہنا ہے کہ 2016ء میں تحقیق کے ذریعے ’ویسٹ نائل‘ وائرس کی پاکستان میں موجودگی ثابت کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’ویسٹ نائل‘ وائرس پولیو کی طرز کی معذوری کا سبب بن سکتا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر رانا محمد صفدر کے مطابق ’ویسٹ نائل‘ وائرس کی پاکستان میں موجودگی کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ قومی ادارۂ صحت کو ’ویسٹ نائل‘ وائرس کی تحقیقات کیلئے کہہ دیا ہے۔ ماہرینِ صحت کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ ’ویسٹ نائل‘ وائرس کی پاکستان میں موجودگی سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر نے وزیراعظم کا بازو…

20 mins ago

آئی ایم ایف معاہدہ؛ وفاق نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا، مشیرخزانہ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

28 mins ago

وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے عدالت کو ارسال

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزمان کی سزائیں…

36 mins ago

بینکاک سے کراچی آئے پارسل سے پونے دو کروڑ کی منشیات برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں کارروائی کرتے…

37 mins ago

کراچی؛ 4 منزلہ عمارت کا گراؤنڈ فلور زمین میں دھنس گیا، مزدور پھنس گئے

کراچی(قدرت روزنامہ) احسن آباد کے علاقے میں 4 منزلہ عمارت اچانک ٹیڑھی ہو گئی، گراؤنڈ…

50 mins ago

عمران خان آصف زرداری کی قیادت میں آجائیں سب ٹھیک ہوجائے گا، گورنر پنجاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو…

59 mins ago