سرحد پر بحران کی صورت میں امریکا بھارت کی مدد کو آئیگا،پینٹاگون نے بڑا اعلان کر دیا

 

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) پینٹاگون عہدیدار ڈاکٹر ایلی رتنر کا کہنا ہے کہ سرحد پر بحران کی صورت میں امریکا بھارت کی مدد کو آئیگا، امریکہ کو بھارت کی دفاعی صنعت کو مقامی بنانے میں نئی ​​دہلی کی مدد کرنی چاہئے۔روزنامہ جنگ میں واجد علی سید کی خبر کے مطابق پینٹاگون کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ بھارتی سرحد پر کسی بھی بحران کی صورت میں بھارت کی مدد کو آئے گا ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ امریکہ کو بھارت کی دفاعی صنعت کو مقامی بنانے میں نئی ​​دہلی کی مدد کرنی چاہئے۔امریکہ کے اعلیٰ دفاعی عہدیدار نے

یہ بھی انکشاف کیا کہ دو سال قبل چینی فوجیوں کے ساتھ بھارت کی سرحدی جھڑپوں کے دوران امریکہ نے نئی دہلی کو سیکورٹی سے متعلق ضروری امداد میں توسیع کی تھی۔اسسٹنٹ سیکریٹری برائے دفاع برائے انڈو پیسفک سیکورٹی ڈاکٹر ایلی رتنر نے امریکی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے زیر اہتمام قومی سلامتی کے چیلنجز پر کانگریس کی سماعت کے دوران کہا کہ امریکہ نے چین کے ساتھ جون 2020 کے سرحدی تنازع کے دوران بھارتی حکومت کو تیزی سے کچھ انٹیلی جنس اور صلاحیتیں فراہم کیں۔انہوں نے قانون سازوں کو یہ بھی بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں میں جب بھی بھارتی حکومت کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کی جانب سے جارحیت کا سامنا کرنا پڑا، امریکہ نے تیزی سے کچھ صلاحیتیں اور انٹیلی جنس فراہم کیں اور یہ کہ بھارت کے ساتھ اعتماد اور دفاعی تعلقات کی نوعیت کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔

Recent Posts

پی ایم ڈی سی کی نجکاری کی تجویز مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی…

1 min ago

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا…

2 mins ago

وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر نے وزیراعظم کا بازو…

35 mins ago

آئی ایم ایف معاہدہ؛ وفاق نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا، مشیرخزانہ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

43 mins ago

وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے عدالت کو ارسال

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزمان کی سزائیں…

51 mins ago

بینکاک سے کراچی آئے پارسل سے پونے دو کروڑ کی منشیات برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں کارروائی کرتے…

53 mins ago