(قدرت روزنامہ)لاہور میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا نے ملاقات کی ہے .
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مظفر گڑھ کے ارکانِ اسمبلی اشرف خان رند اور سردار منصور احمد خان نے بھی ملاقات کی .
ارکانِ اسمبلی نے اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا .
نون لیگی MPA کا وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار
ارکانِ اسمبلی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے کہا کہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے .
اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، افراتفری کی سیاست قومی مفادات کے منافی ہے .
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کریں گے، وزیرِ اعظم تحریکِ عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے .
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی حمایت سے اپوزیشن کی ہر سازش کو پہلے بھی ناکام بنایا اور آئندہ بھی بنائیں گے .
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کی یقینی ناکامی دیکھ کر اپوزیشن رہنماؤں کے چہروں پر مایوسی عیاں ہے .
. .