بزدار سے ن لیگی MPA اظہر عباس چانڈیا کی ملاقات


(قدرت روزنامہ)لاہور میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا نے ملاقات کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مظفر گڑھ کے ارکانِ اسمبلی اشرف خان رند اور سردار منصور احمد خان نے بھی ملاقات کی۔

ارکانِ اسمبلی نے اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

نون لیگی MPA کا وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار

ارکانِ اسمبلی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے کہا کہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، افراتفری کی سیاست قومی مفادات کے منافی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کریں گے، وزیرِ اعظم تحریکِ عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی حمایت سے اپوزیشن کی ہر سازش کو پہلے بھی ناکام بنایا اور آئندہ بھی بنائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کی یقینی ناکامی دیکھ کر اپوزیشن رہنماؤں کے چہروں پر مایوسی عیاں ہے۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر نے وزیراعظم کا بازو…

26 mins ago

آئی ایم ایف معاہدہ؛ وفاق نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا، مشیرخزانہ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

34 mins ago

وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے عدالت کو ارسال

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزمان کی سزائیں…

42 mins ago

بینکاک سے کراچی آئے پارسل سے پونے دو کروڑ کی منشیات برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں کارروائی کرتے…

44 mins ago

کراچی؛ 4 منزلہ عمارت کا گراؤنڈ فلور زمین میں دھنس گیا، مزدور پھنس گئے

کراچی(قدرت روزنامہ) احسن آباد کے علاقے میں 4 منزلہ عمارت اچانک ٹیڑھی ہو گئی، گراؤنڈ…

56 mins ago

عمران خان آصف زرداری کی قیادت میں آجائیں سب ٹھیک ہوجائے گا، گورنر پنجاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو…

1 hour ago