رمضان المبارک میں گھی اورتیل کے بحران کا خدشہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومتی کی عدم توجہ سے گھی و کوکنگ آئل کے بحران کا خدشہ ہے۔

گھی کی قیمت میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں پام آئل، پامولین سویابین کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

ذرائع کے مطابق درآمدی پام آئل ملکی کھپت کے مقابلے میں کم سپلائی ہورہا ہے، گھی مینوفکچرنگ کمپنیوں کو خام مال کی قلت رمضان المبارک تک شدت اختیارکر سکتی ہے۔

خام مال کی سپلائی میں غیر معمولی کمی گھی و خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے، اس وقت ملک میں خام مال کا مجموعی ذخیرہ 3 لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن ضروری ہے۔

تین ماہ سے اسٹاکس میں کمی ہو رہی ہے، پام آئل پامولین اورسویابین آئل کا سٹاک تیزی سے کم ہونے لگا ہے، خام مال کی سپلائی ملکی کھپت سے کم ہونے کے باعث موجودہ سٹاک 1 لاکھ 91 ہزار500 میٹرک ٹک رہ گیا ہے۔

پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو گھی و خودرنی تیل کی بلند قیمتوں کیساتھ قلت کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

27 دسمبر2021 کو پام آئل پامولین اورسویابین آئل کا مجموعی ذخیرہ 2 لاکھ 98 ہزار میٹرک ٹن تھا، طلب کے لحاظ سے یہ اسٹاکس 77 ہزار میٹرک ٹن کم ہیں۔

14 فروری 2022 میں خام مال کا مجموعی اسٹاک کم ہوکر 2 لاکھ 33 ہزار میٹرک ٹن تھا، 28 فروری میں پام آئل پامیولین اورسویابین آئل کا مجموعی سٹاک 2 لاکھ 1000 میٹرک ٹن رہ گیا جوکہ ضرورت کے اسٹاک سے 1 لاکھ74 ہزار میٹرک ٹن کمی کا شکار تھے۔

موجودہ ریکارڈ کے مطابق خام مال کا اسٹاک 1 لاکھ91 ہزار500 میٹرک ٹن رہ گیا ہے، یہ اسٹاکس ملکی ضرورت کے سٹاک سے 1 لاکھ 83 ہزار500 میٹرک ٹن کم ہیں۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر نے وزیراعظم کا بازو…

25 mins ago

آئی ایم ایف معاہدہ؛ وفاق نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا، مشیرخزانہ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

33 mins ago

وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے عدالت کو ارسال

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزمان کی سزائیں…

41 mins ago

بینکاک سے کراچی آئے پارسل سے پونے دو کروڑ کی منشیات برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں کارروائی کرتے…

43 mins ago

کراچی؛ 4 منزلہ عمارت کا گراؤنڈ فلور زمین میں دھنس گیا، مزدور پھنس گئے

کراچی(قدرت روزنامہ) احسن آباد کے علاقے میں 4 منزلہ عمارت اچانک ٹیڑھی ہو گئی، گراؤنڈ…

55 mins ago

عمران خان آصف زرداری کی قیادت میں آجائیں سب ٹھیک ہوجائے گا، گورنر پنجاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو…

1 hour ago