نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ ملازمین کے گریڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے . گریڈ ایک سے چھ تک کے ملازمین کا الاؤنس 4500 سے بڑھا کر 6000 روپے، گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار، گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤ نس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کردیا گیا ہے، اسی طرح گریڈ 16 سے 22 تک کے تمام ملازمین کے الاؤنس کو بھی دگنا کردیا گیا ہے، بڑھائے گئے الاؤنسز کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہوگا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس بڑھانے کی منظوری دے دی ہے . نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی منظوری کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا .
متعلقہ خبریں