شنیرا کون سے لمحے کے لیے ترس گئی تھیں؟

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے کہا ہے کہ وہ کراچی میں پاک آسٹریلیا میچ دیکھنے کے لیے ترس گئی تھیں۔
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاک آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے شروع ہونے سے قبل شنیرا نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا۔

شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عام طور پر، جب میں کراچی میں ہوتی ہوں تو اسکرین پر پاکستان آسٹریلیا کا میچ دیکھتی ہوں جوکہ آسٹریلیا میں کھیلا جاتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ آج طویل عرصے کے بعد کراچی میں پاکستان آسٹریلیا کا میچ دیکھنے کو ملے گا۔شنیرا نے کہا کہ ہم اس لمحے کے لیے اتنے عرصے سے ترس رہے تھے۔
وسیم اکرم کی اہلیہ نے مزید کہا کہ کرکٹ کی واپسی احساس بہت اچھا ہے۔
واضح رہے کہ پنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج سے کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کا آغاز کر کے سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوششیں کریں گی جبکہ تیسرا میچ لاہور میں 21 مارچ سے شروع ہوگا۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 min ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

5 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

7 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

10 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

14 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

20 mins ago