’ کانپیں ٹانگ‘ سُپر جنرل اسٹور بھی کھُل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہرِ اقتدار، اسلام آباد میں اپنے جیالوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی زبان کیا پھسلی سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب ہی آ گیا جس کا سلسلہ تا حال جاری ہے .
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کہے گئے جملے ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر شعر و شاعری، میمز اور لطیفے بننے کے بعد اب اس اُلٹے ہی مگر دلچسپ لفظ پر جنرل اسٹور بھی کھُل گیا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 𝐅𝐑𝐊 𝐌𝐀𝐆𝐀𝐙𝐈𝐍𝐄 𝐏𝐀𝐊𝐈𝐒𝐓𝐀𝐍 (@frk.magazine)


جی ہاں، جس طرح پاکستان میں ہر مشہور ڈرامے، کردار کے نام پر پاپڑ اور نسوار ملنا شروع ہو جاتی ہے ویسے ہی اب بلاول بھٹو کی جانب سے ادا کیے گئے اس لفظ پر کریانہ جنرل اسٹور کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے .
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس پوسٹ میں ’کانپیں ٹانگ‘ کے نام سے سپر جنرل اسٹور کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اتنا ہی نہیں اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ’کانپیں ٹانگ‘ کے نام سے پاپڑ بھی مارکیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے .

’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر بنائی گئیں دیگر میمز


’کانپیں ٹانگ‘ کا پس منظر
واضح رہے کہ حال ہی میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران زبان پھسل گئی تھی .
اُنہوں نے ٹانگیں کو ’کانپیں‘ اور ’کانپ‘ کو ’ٹانگ‘ کہہ دیا تھا .
بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ’آپ کا جوش وجذبہ اسلام آباد کو ہلا رہا ہے اور اسلام آباد کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں . ‘

. .

متعلقہ خبریں