منی لانڈرنگ کا کیس۔۔۔!!! عدالت سے اہم خبر آگئی ،ن لیگی یہ خبر ضرور پڑھ لیں

لاہور (قدرت روزنامہ)منی لانڈرنگ کا کیس،شہباز اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع،تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت نے ایف آئی اے کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کر دی۔ عدالت نے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔بنکنگ عدالت کے ڈیوٹی جج حامد حسین نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے منی لانڈرنگ کے مقدمات کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایف آئی اے
​​​​​​​کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔شہباز شریف کے وکلاء نے ایف آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کروایا اور استدعا کی کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث کیس کی لمبی تاریخ دی جائے۔ عدالت نے کارروائی ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کی درخواست ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کر دی۔

Recent Posts

پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی…

1 min ago

میدہ اورسوجی پر ودہولڈنگ ٹیکس نافذ، 20 کلو آٹے کے تھیلے پر کتنا ٹیکس دینا پڑے گا ؟ جانیے

ا سلام آباد ( قدرت روزنامہ) گندم کی مصنوعات آٹا ،میدہ اورسوجی پر ودہولڈنگ ٹیکس…

7 mins ago

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی کرایوں میں بھی اضافہ ہوگیا مگر کتنا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد…

11 mins ago

دل کا دورہ پڑنے پر لگا زندگی ختم ہوگئی، سشمیتا سین

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی دوسری تاریخ پیدائش سے…

13 mins ago

عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، صدر کی وزیرداخلہ سندھ کو ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرداخلہ سندھ سندھ ضیاءالحسن لنجارنے اسلام آباد…

26 mins ago

بلوچستان اور کے پی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا…

33 mins ago