تحریک عدم اعتماد، میرے پاس کبھی ٹیلی فون کال نہیں آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ایم کیو ایم پاکستان مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔کراچی میں سائبر سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ پاکستان کے کسی ادارے پر سائبر حملہ رجارحیت تصور ہوگا۔سائبر حملے کے جواب کے لیے ٹیمیں بنائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں رواں سال دسمبر میں 5جی ٹیکنالوجی لانچ کریں گے۔امین الحق نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں فیصلہ مشاورت سے کریں گے کارکن اوررابطہ کمیٹی سے مشاورت کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے پاس کبھی ٹیلی فون کال نہیں آئی۔

خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی سرجوڑ کر بیٹھ گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول نے اسلام آباد سے واپسی کے بعد رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں خالد مقبول صدیقی ارکین رابطہ کمیٹی کو سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ہونیوالی ملاقاتوں سے آگاہ کریں گے اور رابطہ کمیٹی کے اراکین سے تحریک عدم اعتماد پر صلاح ومشورہ کیا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفد کی اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقاتیں مثبت رہی ہیں، مہنگائی کی وجہ سے عوام کا دباو ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مشاورت کے بعد ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد کے حوالکے سے 48 سے 72 گھنٹوں میں اہم فیصلہ کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے وفد نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماوں سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔اس سے ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد آکر متحدہ پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات میں ایم کیو ایم رہنماوں نے وزیراعظم سے متحدہ کے چار دفاتر کھولنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن صرف ایک دفتر ایم کیو ایم کو دیا گیا۔

Recent Posts

پی ایم ڈی سی کی نجکاری کی تجویز مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی…

2 hours ago

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا…

2 hours ago

وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر نے وزیراعظم کا بازو…

2 hours ago

آئی ایم ایف معاہدہ؛ وفاق نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا، مشیرخزانہ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

3 hours ago

وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے عدالت کو ارسال

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزمان کی سزائیں…

3 hours ago

بینکاک سے کراچی آئے پارسل سے پونے دو کروڑ کی منشیات برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں کارروائی کرتے…

3 hours ago