بھارتی میزائل کو ایئر فورس مانیٹر نہ کرتی تو ایک اور جنگ چھڑ سکتی تھی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی میزائل کو ایئر فورس مانیٹر نہ کرتی تو ایک اور جنگ چھڑ سکتی تھی۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کہہ رہا ہے یہ میزائل کا گرنا ایک حادثہ ہے، اگر اس حادثاتی فائر سے کوئی نقصان ہو جاتا تو کون ذمہ دار ہوتا؟
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی ایئر فورس اس کو مانیٹر نہ کرتی تو تیسری جنگ چھڑ سکتی تھی، انٹرنیشنل ایوی ایشن اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس لے، اگر یہ پاکستان سے ہوتا تو انڈین میڈیا آگ بگولہ ہوتا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا کو اس معاملے کو اجاگر کرنا چاہیے، میزائل میان چنوں پر گرا اگر شہر پر گرتا تو کون ذمہ دار ہوتا، جو مسافر جہاز جا رہا تھا اگر وہ گر جاتا تو معصوم جانوں کے ضیائع کا کون ذمہ دار ہوتا۔
وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ بھیانک کارروائی ہے، ہمیں مطمئین کیا جائے۔واضح رہے کہ بھارت نے 9 مارچ کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا اعتراف کرلیا تھا ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ 9 مارچ 2022 کو معمول کی دیکھ بھال کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایک میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا۔
بھارتی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا تھا کہ حکومت نے معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا ہے اور ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیا ہے۔بھارتی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ میزائل پاکستان کے ایک علاقے میں گرا۔واقعہ انتہائی افسوسناک ہے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

26 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago