اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ، وزیراعظم نے 10 لاکھ افراد جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی سے غداری کرنیوالوں کے خلاف چارہ جوئی کریں گے،اپوزیشن معاشی ترقی روکنا چاہتی ہے تاہم عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی، ملک کی زیادہ دلجمعی کے ساتھ خدمت کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف حالیہ صورتحال سے مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی، معیشت اب پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والوں میں شوکت علی، شیر علی، ارباب راجہ، خرم شہزاد، علی نواز اعوان، راشد شفیق، منصور حیات خان، ذوالفقار علی خان، کنول شوزب،

بیگم شاہین سیف اللہ طورو، نفیسہ خٹک، نورین فاروق ابراہیم، سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اشفاق، حاجی یونس علی انصاری، میاں کاشف اشفاق شامل تھے۔وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے نچلی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں دس لاکھ لوگوں کو اکٹھا کرنے کا ٹاسک دیدیا اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور گرد و نواح کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں حتمی پروگرام ترتیب دیدیا گیا کپتان نے اسلام آباد کی تنظیم کو میزبانی کرنے کا ٹاسک سونپ دیا یہ جلسہ عدم اعتماد کی ووٹنگ سے ایک روز قبل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس مو قع پر وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ پارٹی سے غداری کرنیوالوں کے خلاف چارہ جوئی کریں گے۔ اپوزیشن معاشی ترقی روکنا چاہتی ہے ملک اب ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے جو اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا یہ چاہتے ہے کہ ملک کو ترقی سے روکا جائے کیونکہ اگر ہماری حکومت کامیاب ہو گئی تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں سے ورثہ میں ملنے والی دیوالیہ معیشت کو استحکام ملا، ملکی معیشت سسٹین ایبل گروتھ کی راہ پر گامزن ہے، عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط کریں، سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری مختلف سرکاری سکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت عوام کی پریشانیوں سے پوری طرح آگاہ ہیں، حکومت درآمدی مہنگائی کے منفی اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت ٹارگٹڈ سبسڈیز اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کار دوست ماحول پیدا کر کے مہنگائی کے منفی اثرات کو کم کرنے کی بھرپورکوشش کر رہی ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان سے سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم کو ایوان بالا کی حمایت اور یکجہتی کا یقین دلایا گیا۔ شہزاد وسیم نے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو اسی طرح ناکام بنائے گی، جیسے اس سے قبل کئی موقعوں پر اس نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو شکست سے دوچار کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی زیادہ دلجمعی کے ساتھ خدمت کرنے کے لیے پی ٹی آئی حالیہ صورتحال سے مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں ،ڈاکٹرذاکرنائیک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک جے یو آئی سربراہ مولانا فضل…

4 mins ago

قوم گزشتہ برسوں میں ایک گروہ کی نااہلی کی وجہ سے مشکل میں تھی، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی پر اظہار…

7 mins ago

پی ایم ڈی سی کی نجکاری کی تجویز مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی…

2 hours ago

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا…

2 hours ago

وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر نے وزیراعظم کا بازو…

3 hours ago

آئی ایم ایف معاہدہ؛ وفاق نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا، مشیرخزانہ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

3 hours ago