کیا عمران خان عدم اعتماد کی کامیابی پر اسی اسمبلی میں دوبارہ وزیراعظم بن سکتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے تو کیاوہ دوبارہ اسی اسمبلی سے وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں کامیاب ہوکر دوبارہ وزیراعظم آفس کی کرسی سنبھال سکتے ہیں؟۔ نجی ٹی وی آئی کے مطابق آئین کی رو سے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں وزیراعظم اپنے عہدے سے فوری طور پر الگ ہوجائیں گے اور وفاقی کابینہ بھی فوری طور پر تحلیل ہوجائیگی۔اس کے فوری بعد اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس طلب کریں گے جس میں وزیراعظم کے انتخاب کا عمل دوبارہ سے شروع ہوگاجس میں جو

بھی رکن اکثریت یعنی 172 ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا وہ نیا وزیراعظم منتخب ہوجائے گا۔عمران خان کو بھی دوبارہ ان کی جماعت کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا جاسکتا ہے، کیونکہ ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت برقرار رہے گی اور وہ دوبارہ انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں، اگر عمران خان نے دوبارہ اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل کرلی تو وہ دوبارہ وزیراعظم بن جائیں گے۔نیا وزیراعظم جو بھی منتخب ہوگا وہ اپنے عہدے کا حلف لیگا اور پھر نئی کابینہ تشکیل دیگا۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے جس کے بعد اب اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس طلب کر کے پہلے اس معاملے پر بحث کروائیں گے اور پھر ووٹنگ کروائی جائے گی۔اگر اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف 172 یا زائد ووٹ حاصل کر لیے تو پھر وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے مستعفی ہونا پڑے گا۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں ،ڈاکٹرذاکرنائیک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک جے یو آئی سربراہ مولانا فضل…

1 min ago

قوم گزشتہ برسوں میں ایک گروہ کی نااہلی کی وجہ سے مشکل میں تھی، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی پر اظہار…

4 mins ago

پی ایم ڈی سی کی نجکاری کی تجویز مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی…

2 hours ago

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا…

2 hours ago

وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر نے وزیراعظم کا بازو…

3 hours ago

آئی ایم ایف معاہدہ؛ وفاق نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا، مشیرخزانہ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

3 hours ago