عدم اعتماد، ق لیگ کسی کشمکش کا شکار نہیں، کل حتمی فیصلے کا امکان ہے، چوہدری شجاعت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ق لیگ کسی بھی کشمکش کا شکار نہیں . اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مسلم لیگ ق کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور رابطوں پر مشاورت کی گئی .

اجلاس میں مسلم لیگ (ق) کی سینیئر قیادت بھی موجود تھی جبکہ مزید مشاورت کیلئے اجلاس اتوار کو بھی بلایا گیا ہے . ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدم اعتماد سے متعلق مزید مشاورت اور اتحادیوں سے رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا اس حوالے سے

چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ ق لیگ کسی بھی کشمکش کا شکار نہیں، اتوار کے اجلاس میں حتمی فیصلے کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں