پی ٹی آئی میں ضم ہونے پر وزارتِ اعلیٰ دی جا سکتی ہے، حکومت کی چوہدری برادران کو پیشکش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری اور وزیر مملکت فرخ حبیب پر مشتمل حکومتی کمیٹی کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ذرائع کے مطابق ملاقات میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی شریک ہوئے،چوہدری شجاعت گھر پر ہی موجود تھے تاہم انہوں نے ملاقات میں شرکت نہیں کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے چوہدری برادران کی اپوزیشن قیادت سے ملاقاتوں پر شکوہ کیا تو چوہدری پرویز الٰہی نے جوابی شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی ہمارے سیاسی مخالفین گجرات کے لیگی اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں۔ذرائع کے مطابق چوہدری

پرویز الہی نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیں پنجاب کی وزارت اعلی پیشکش کی آپ کیوں نہیں دیتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے کہا کہ (ق) لیگ کو وزرات اعلی دینے پر ہمارے اراکین اسمبلی راضی نہیں، اگر ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم ہو جائے تو آپ کے وزیر اعلی بننے پر اعتراض نہیں،ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے کہا کہ دوسرا فارمولا یہ ہے ایسا وزیر اعلی لائیں جس پر آپ اور ترین گروپ متفق ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران نئے وزیر اعلی پنجاب کے لیے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا نام زیر غور آیاجبکہ چوہدری برادران نے حتمی جواب کے لیے اتوار تک کا وقت مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کو بتایا گیا کہ اتوار کو شام 7 بجے مونس الٰہی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ پی ٹی آئی قیادت کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

59 mins ago

پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان…

1 hour ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی ووڈ کے سپر…

1 hour ago

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ،7افرادقتل

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پسرور قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کو پرانی دشمنی کی…

1 hour ago

روزگار کی تلاش میں کمبوڈیا جانے والے سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

فنوم پین (قدرت روزنامہ)روزگار کی تلاش میں سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان…

1 hour ago

بھارتی باولر ایشون نے مرلی دھرن کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری سپنر مرلی دھرن…

2 hours ago