جنوبی وزیر ستان کا امن لوٹتے ہی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ، انگور اڈہ اہم تجارتی گزرگاہ بن گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جنوبی وزیر ستان کا امن لوٹتے ہی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگیا،انگور اڈہ افغانستان کے ساتھ اہم تجارتی گزرگاہ بن گئی . پاک افغان تجارت کیلئے کسٹم کا نظام بھی مکمل فعال ہے،انگور اڈہ افغانستان کے ساتھ یہاں کی اہم تجارتی گزر گاہ ہے، جہاں بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہے .

یہ اس بات کی ضمانت ہے دہشتگردی کا تاریک دور گزر چکا اور اب یہاں کے عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہو رہا ہے . پاکستان اور افغانستان کے درمیان باضابطہ تجارت پر کاروباری افراد خوش ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ سہولیات

میں بہتری سے باہمی تجارت کو مزید فروغ دیاجا سکتا ہے . انگور اڈہ پر پاک افغان تجارت کے لیے کسٹم کا نظام بھی مکمل فعال ہے اور قومی خزانے میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے . ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیر ستان امجد معراج کا کہنا ہے کہ پاک افغان تجارتی گزر گاہ کی کامیابی میں یہاں کے عوام کا کردار کلیدی ہے . تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی سہولیات میں بھی بہتری اذئی تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے . خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے والے ضلع جنوبی وزیرستان کی آبادی تقریبا سات لاکھ ہے، یہاں کے عوام دہائیوں تک بنیادی سہولیات سے محروم رہے، تاہم دہشتگر دی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد یہاں کے عوام کی زندگیوں میں ہر گزرتے دن کیساتھ مثبت تبد یلی آر ہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں