جنوبی وزیر ستان کا امن لوٹتے ہی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ، انگور اڈہ اہم تجارتی گزرگاہ بن گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جنوبی وزیر ستان کا امن لوٹتے ہی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگیا،انگور اڈہ افغانستان کے ساتھ اہم تجارتی گزرگاہ بن گئی۔ پاک افغان تجارت کیلئے کسٹم کا نظام بھی مکمل فعال ہے،انگور اڈہ افغانستان کے ساتھ یہاں کی اہم تجارتی گزر گاہ ہے، جہاں بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ اس بات کی ضمانت ہے دہشتگردی کا تاریک دور گزر چکا اور اب یہاں کے عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہو رہا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان باضابطہ تجارت پر کاروباری افراد خوش ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ سہولیات

میں بہتری سے باہمی تجارت کو مزید فروغ دیاجا سکتا ہے۔ انگور اڈہ پر پاک افغان تجارت کے لیے کسٹم کا نظام بھی مکمل فعال ہے اور قومی خزانے میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیر ستان امجد معراج کا کہنا ہے کہ پاک افغان تجارتی گزر گاہ کی کامیابی میں یہاں کے عوام کا کردار کلیدی ہے۔ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی سہولیات میں بھی بہتری اذئی تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے والے ضلع جنوبی وزیرستان کی آبادی تقریبا سات لاکھ ہے، یہاں کے عوام دہائیوں تک بنیادی سہولیات سے محروم رہے، تاہم دہشتگر دی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد یہاں کے عوام کی زندگیوں میں ہر گزرتے دن کیساتھ مثبت تبد یلی آر ہی ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

50 mins ago

پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان…

58 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی ووڈ کے سپر…

1 hour ago

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ،7افرادقتل

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پسرور قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کو پرانی دشمنی کی…

1 hour ago

روزگار کی تلاش میں کمبوڈیا جانے والے سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

فنوم پین (قدرت روزنامہ)روزگار کی تلاش میں سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان…

1 hour ago

بھارتی باولر ایشون نے مرلی دھرن کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری سپنر مرلی دھرن…

1 hour ago