پاکستان اور چین کے درمیان آ ہنی دوستی ،اپر کوہستان میں پاک چین دوستی پولیس چوکی کا افتتاح

اپر کوہستان(قدرت روزنامہ)پاکستان اور چین کے درمیان آ ہنی دوستی ، اپر کوہستان میں پاک چین دوستی پولیس پوسٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔گوادر پرو کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز نے پاک چائنہ فرینڈ شپ پولیس پوسٹ کا افتتاح کیا۔ اپر کوہستان کے دورے کے دوران ڈی آئی جی نے چینی باشندوں اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید بہتر بنانے اور دیگر شہروں سے کوہستان میں داخل ہونے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم دیا۔

پولیس چوکی کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہا کہ اس چوکی کے قیام کا بنیادی مقصد اپر کوہستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپر کوہستان میں داخل ہونے والے ہر فرد کی شناخت سمیت مکمل ڈیٹا اس تھانے کو فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ اپر کوہستان اس وقت ملک کا اہم ترین ضلع ہے جہاں سینکڑوں چینی اور دیگر غیر ملکی ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور مشتبہ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی نے زور دے کر کہا کہسرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کیے جائیں، چینی حکام سے ملاقاتیں کی جائیں اور ان سے درخواست کی جائے کہ وہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی افسران کو بتائے بغیر حرکت نہ کریں۔ افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اپر کوہستان طاہر اقبال خان، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اپر کوہستان واصف الرحمان، چینی حکام اور دیگر نے شرکت کی۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

47 mins ago

پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان…

54 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی ووڈ کے سپر…

57 mins ago

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ،7افرادقتل

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پسرور قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کو پرانی دشمنی کی…

1 hour ago

روزگار کی تلاش میں کمبوڈیا جانے والے سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

فنوم پین (قدرت روزنامہ)روزگار کی تلاش میں سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان…

1 hour ago

بھارتی باولر ایشون نے مرلی دھرن کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری سپنر مرلی دھرن…

1 hour ago