عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا،
فی اونس نرخ 5 ڈالر بڑھ گئے، جبکہ پاکستان میں سونے کے نرخ مستحکم ہیں . صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 30 ہزار 750 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 12 ہزار 97 روپے پر برقرار ہیں .

پاکستان میں 2 روز کے دوران سونے کی قیمت میں 650 روپے جبکہ عالمی سطح پر 32 ڈالر کمی ہوئی تھی . پاکستان میں اکتوبر 2021ء کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا . عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 5 ڈالر اضافے سے 1988 ڈالر کی سطح پر آگئے . ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1480 روپے اور 10 گرام 1268.86 روپے پر برقرار ہے . فی اونس چاندی کے نرخ 0.08 ڈالر اضافے سے 25.88 ڈالر پر آگئے .

. .

متعلقہ خبریں