پی ٹی آئی میں ضم ہونے پر وزارت اعلیٰ دی جاسکتی ہے، حکومت کی چوہدری برادران کو پیشکش

(قدرت روزنامہ)اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد چوہدری برادران سے
حکومتی کمیٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اسلام آباد میں گزشتہ روز کی ملاقات میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی شریک تھےجبکہ چوہدری شجاعت گھر پر موجود تھے لیکن ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔نجی ٹی وی جیو نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے چوہدری برادران کی اپوزیشن قیادت سے ملاقاتوں پر شکوہ کیا جس پر پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ آپ بھی ہمارے سیاسی مخالفین گجرات کے لیگی اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں۔ذرائع بتاتے ہیں کہ پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیں وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی آپ کیوں نہیں دیتے؟اس پر حکومتی کمیٹی کا کہنا تھاکہ ق لیگ کو وزرات اعلیٰ دینے پر ہمارے اراکین اسمبلی راضی نہیں، ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم ہو جائے تو آپ کے وزیر اعلیٰ بننے پر اعتراض نہیں۔حکومتی کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ دوسرا فارمولا یہ ہے ایسا وزیر اعلیٰ لائیں جس پر آپ اور ترین گروپ متفق ہوں ۔ذرائع کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا نام زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے حتمی جواب کیلئے اتوار تک کا وقت مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق اتوار کو شام 7 بجے مونس الٰہی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کریں گے اور وہ پی ٹی آئی قیادت کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

55 mins ago

پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان…

1 hour ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی ووڈ کے سپر…

1 hour ago

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ،7افرادقتل

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پسرور قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کو پرانی دشمنی کی…

1 hour ago

روزگار کی تلاش میں کمبوڈیا جانے والے سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

فنوم پین (قدرت روزنامہ)روزگار کی تلاش میں سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان…

1 hour ago

بھارتی باولر ایشون نے مرلی دھرن کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری سپنر مرلی دھرن…

1 hour ago