محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک درجہ حرارت 38 ڈگری
سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ تین روز کے دوران شہر میں مطلع گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گرمی کا پارہ تین روز کے دوران 35 سے 38 کے درمیان رہے گا جبکہ رات سے صبح شمال مغربی اورشام میں جنوب مغربی ہوا چلنے کا امکان ہے۔سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا ، رات میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہرکاموجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب27 فیصد ہے جبکہ 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔دوسری جانب ملک میں آج بھی کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

59 mins ago

پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان…

1 hour ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی ووڈ کے سپر…

1 hour ago

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ،7افرادقتل

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پسرور قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کو پرانی دشمنی کی…

1 hour ago

روزگار کی تلاش میں کمبوڈیا جانے والے سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

فنوم پین (قدرت روزنامہ)روزگار کی تلاش میں سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان…

1 hour ago

بھارتی باولر ایشون نے مرلی دھرن کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری سپنر مرلی دھرن…

2 hours ago