عمراکمل کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہر طرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کے ہاں بیٹے
کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آر بلے باز عمر اکمل نے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔عمرا کمل نے نومولود کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ان کی اہلیہ نور عمر بیٹے کو دیکھ رہے ہیں۔قومی کرکٹر نے لکھا کہ ’اپنے تمام مداحوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہم ایک خوبصورت بیٹے کے لیے قابل فخر والدین بن گئے ہیں۔عمر اکمل نے بیٹے کی پیدائش پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا، قومی کرکٹر کو بیٹے کی پیدائش پر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔اس سے قبل عمر اکمل کے ہاں 2017 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔واضح رہے کہ عمر اکمل کی شادی اپریل 2014میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی صاحبزادی نور آمنہ کیساتھ ہوئی تھی۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

45 mins ago

پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان…

52 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی ووڈ کے سپر…

55 mins ago

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ،7افرادقتل

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پسرور قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کو پرانی دشمنی کی…

1 hour ago

روزگار کی تلاش میں کمبوڈیا جانے والے سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

فنوم پین (قدرت روزنامہ)روزگار کی تلاش میں سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان…

1 hour ago

بھارتی باولر ایشون نے مرلی دھرن کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری سپنر مرلی دھرن…

1 hour ago