وزیراعظم عمران خان کے فوری بعد کس کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائیگی؟ 100سے زائد اپوزیشن ارکان نے دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے . تحریک عدم اعتماد پر 100سے زائد اپوزیشن اراکین نے دستخط بھی کر دیے ہیں .


وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعداپوزیشن نے سپیکر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے . سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وزرا اور حکومتی اراکین سے ملاقاتیں کر رہے ہیں . نجی چینل کے مطابق سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر100سے زائد اپوزیشن اراکین نے دستخط کیے ہیں . اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ سپیکر ہمارے اراکین کو ملاقات کے لیے بلا رہے ہیں ، فون کررہے ہیں سپیکر کے اس اقدام کے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں کہ وہ جانبدار ہوگئے ہیں . واضح رہے کہ سپیکر کیخلاف عدم اعتماد جمع ہونے کی صورت میں قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکیں گے . اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جاچکی ہے اوروزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد کرائی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں