پاکستانی کھلاڑیوں کا معاوضہ زیادہ ہے یا پھر بھارتی کرکٹر زیادہ رقم بٹورتے ہیں؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز کا موازنہ کیا جائے تو پاکستانی کرکٹرز بھارتی کرکٹرز سے کئی حوالوں سے بہترہیں لیکن اگر دونوں ممالک میں کھلاڑیوں کے معاوضے کا موازنہ کیا جائے تو زمین آسمان کا فرق نظر آتا ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق بھارت میں اے پلس کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو 9لاکھ 14ہزار 417ڈالر معاوضہ دیا جاتا ہے۔ پاکستان میں اس کیٹیگری میں کوئی کھلاڑی موجود نہیں ہے۔ اس کے بعد اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو پاکستان میں 7ہزار 696ڈالر معاوضہ دیا جاتا ہے جبکہ بھارت میں اس کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 6لاکھ 53ہزار 155ڈالر معاوضہ ملتا ہے۔ 

بی کیٹیگری میں پاکستان میں 5ہزار 247ڈالر اور بھارت میں 3لاکھ 91ہزار 893ڈالر جبکہ سی کیٹیگری میں پاکستان میں صرف 3ہزار 848ڈالر اور بھارت میں 1لاکھ 30ہزار 631ڈالر معاوضہ دیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کی فیس 4ہزار 267ڈالر جبکہ بھارت میں 19ہزار 594ڈالر، ون ڈے میچ کی فیس پاکستان میں 2ہزار 624ڈالر جبکہ بھارت میں 7ہزار 837ڈالر اور ٹی 20میچ کی فیس پاکستان میں 1ہزار 893ڈالر جبکہ بھارت میں 3ہزار 918ڈالر دی جاتی ہے۔

پاکستان میں اے کیٹیگری میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور حسن علی کھیلتے ہیں۔ بی کیٹیگری میں اظہر علی، فہیم اشرف، فخر زمان، فواد عالم، شاداب خان اور یاسر شاہ آتے ہیں جبکہ سی کیٹیگری میں عابد علی، امام الحق، حارث رﺅف، محمد حسنین، محمد نواز، نعمان علی اور سرفرازاحمدکھیلتے ہیں۔ عمران بٹ، شاہ نواز دہانی اور عثمان قادر ایمرجنگ کیٹیگری میں کھیلتے ہیں۔ بھارت میں اے پلس کیٹیگری میں ویرات کوہلی، روہت شرما اور جسپریت بھمرا آتے ہیں۔ اے کیٹیگری میں روی چندرن اشون، رویندر جدیجا، رشبھ پنت، کے ایل راہول اور محمد سمیع، بی کیٹیگری میں چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، ایشانت شرما، شردل ٹھاکر، امیش یادو، بھونیشور کمار اور محمد سراج جبکہ سی کیٹیگری میں ہاردک پانڈے، شکھر دھون، وردھیمان ساہا، مایانک اگروال، دیپک چاہر، شبنم گل، ہنوما ویہاری، ایکسر پٹیل، شریاس ایار ، واشنگٹن سندر اور سوریاکمار یادو کھیلتے ہیں۔

Recent Posts

سنگین سیکیورٹی خدشات ، پنجاب کے کن 5اضلاع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع…

19 mins ago

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

38 mins ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

41 mins ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

45 mins ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

53 mins ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

1 hour ago