اپوزیشن کا سپیکر قومی اسمبلی کے بعد چیئرمین سینیٹ کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیاسی سرگرمیوں میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہوتا جا رہا  ہے ، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان  "سیاسی دنگل " جاری ہے ، کوئی ہار ماننے کو تیار نہیں . آج ہی کے دن متحدہ اپوزیشن کی جانب سے  سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف  بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ سامنے آیا تھا اور اب یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے .

اپوزیشن ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی وزیرِ اعظم کے خلاف پیش کردہ تحریکِ عدم اعتماد میں مسلسل جانبداری دکھا رہے ہیں . امید تھی کہ صادق سنجرانی کم از کم اس موقع پر غیر جانبداری دکھائیں گے .

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق  اپوزیشن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی اکثریت اب اپوزیشن کا ساتھ دینے کو تیار ہے . بلوچستان میں جے یو آئی، بی این پی مینگل، اے این پی اور یار محمد رند مل کر حکومت بنائیں گے . بی اے پی کے اراکینِ بلوچستان اسمبلی کی بڑی تعداد ساتھ دینے کا یقین دلا چکی ہے . ( ق )لیگ اور ایم کیو ایم کے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے اعلان کے ساتھ ہی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آ جائے گی . دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے وزیرِ اعظم  کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ مؤخر کر دیا،بلوچستان عوامی پارٹی نے فیصلہ قومی اسمبلی اجلاس سے مشروط کر دیا . "باپ "نے تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق پارٹی میں مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں