ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز میں نرمی کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو والدین اور رشتہ داروں کے ہمراہ آنے کی اجازت دے دی گئی .
ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ اجازت نامے اور ریاض الجن مسجد نبویؐ میں نماز کے اجازت نامے کم از کم پانچ سال کے بچوں کو بھی جاری ہوں گے .
علاوہ ازیں کورونا پابندیاں اٹھنے کے بعد مسجد الحرام میں پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی جس میں نمازیوں نے بغیر کسی سماجی فاصلے کے شرکت کی .
. .