کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم نے کوویڈ18وائرس پر قابو پانے کی دوا تیار کرلی، عمران خان گالم گلوچ اینڈ کمپنی کے طرز کلام ان کی بداخلاقی بدزبانی سیاسی پستی کا پختہ ثبوت ہے، ان گالیوں کو یہ لوگ دودھ کی طرح پی جاتے ہیں اور پھر اکڑکر فخر سے کہ چلتے ہیں، یہ ان کی زوال کی نشانی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ عمران خان گالم گلوچ اینڈ کمپنی کے طرز کلام ان کی بداخلاقی بدزبانی سیاسی پستی کا پختہ ثبوت ہے، ان گالیوں کو یہ لوگ دودھ کی طرح پی جاتے ہیں اور پھر اکڑکر فخر سے کہ چلتے ہیں، یہ ان کی زوال کی نشانی ہے -انہوں نے کہاکہ ہمیشہ سے کیوں کب کہاں کیسے کون نیوٹرل آئین توڑنے میں مصروف، چوہتر سال سے قومی جمہوری حقوق کی آواز اور بہرے کان وعدہ خلاف حکمران۔قومی تشخص کی دفاع اور حقوق کی پر امن جدوجہد سے دست بردار نہیں ہونگے ہم حقیقت ہیں تو تسلیم نہ کرنے کا سبب؟ ہاں اکر حرف غلط ہیں مِٹادو ہم کو!پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے COVID-18 وائرس پہ قابو پانے کی دوائی تیار کر لی، پریشان وائرس کی مولانا فضل رحمن اور پی ڈی ایم کے ساتھیوں کی گرفتاری،عمران کی بد زبانی اِن کی دھاندلی کی کہانی۔محکمہ زراعت کی دوائی، محکمہ حیوانات کے انجکشن کی پہلی ڈوز سے پرانے تباہ کن وائرس پر قابو پالیا جائے گا۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…
ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…
مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…