(قدرت روزنامہ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں مجھے ترین اور علیم خان گروپ کہیں دکھائی نہیں دیتا، ترین گروپ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود نے کہا کہ مجھے یقین ہے تحریک انصاف کا کوئی رکن اپنا سودا نہیں کرے گا، بلے کے نشان پر منتخب ہونے والا قانونی آئینی اخلاقی طور پر حکومت کا پابند ہے اگر وہ اپنے ووٹ کا سودا کرتا ہے تو اخلاقی طور پر وہ اپنی سیٹ سے استعفیٰ دے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سنا ہے کہ بیگ کافی وزنی ہے فرض کریں اگر کوئی ہمارا امیدوار سودا کر بھی لیتا ہے تو اسے پہلے اپنی سیٹ سے استعفیٰ دینا چاہیے پھر کسی بھی پارٹی سے جیت کر آئے اور اپنی مرضی سے ووٹ دے۔
تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ کے لیے 14 مارچ کو اجلاس بلانے کی تجویز
وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے بارے میں وزیراعظم نے اسپیکر کو اختیار دیا ہے اب وہ فیصلہ کریں گے، 23 مارچ کو بہت اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں 46 ممالک اپنی آمد کنفرم کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میزائل پاکستان میں فائر کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا۔
شاہ محمود نے کہا کہ یہ بھارت کی غیر ذمہ داری ہے یا بدنیتی ہے، کیا بھارت کا سسٹم اتنا کمزور ہے کہ میزائل فائر ہوگیا اور انہیں معلوم نہ ہوا، اس سنگین غلطی پر چین روس اور دیگر نیٹو ممالک کو بریف کیا ہے کیونکہ یہ دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کا خطرہ بن سکتا تھا، بھارت کی طرف سے یہ دراندازی پہلی مرتبہ نہیں کی گئی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود نے روس اور یوکرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے، پاکستان چاہتا ہے یوکرین اور روس کا مذاکرات سے مسئلہ حل ہو لیکن وہاں پر مسئلہ سنگین ہے آگے بڑھ سکتا ہے بہت سارے یورپین ممالک کو تشویش ہے کہ وہ اس جنگ سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…