(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے داعش اور القاعدہ کے ارکان سمیت متعدد افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کا اعلان کیا ہے .
ریاض سے جاری بیان میں سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ یہ افراد انتہا پسند گروہوں سے تعلق اور شدت پسندی میں ملوث ہیں .
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزائے موت پانے والے افراد میں سعودی عرب اور یمن سے تعلق رکھنے والے شہری شامل ہیں .
حکام کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گرد گروہوں القاعدہ، داعش، حوثی ملیشیا اور غیر ملکی ایجنسیوں سے وابستہ تھے .
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد کے خلاف غداری اور دہشت گردی پھیلانے کے سنگین الزامات تھے .
وزارت داخلہ کے مطابق مقامی عدالتوں نے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر کو سزائے موت سنائی ہے .
. .