کبریٰ خان کا دلکش انداز مداحوں کو بھا گیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کا دلکش انداز مداحوں کو بھا گیا .

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے .

شئیر کی گئی تصاویر میں کبریٰ خان جامنی رنگ کی میکسی زیب تن کی ہوئی ہیں .

اداکارہ کی ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے لاکھوں لائیکس آچکے ہیں اور انکی تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے .

گزشتہ دنوں کبریٰ خان نے ایک آن لائن ٹیکسی سروس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا .

کبریٰ خان کا مذکورہ کیب سروس کی سہولیات کے بارے میں کہنا تھا کہ گزرتے وقت کے ساتھ ان کی سروس بد سے بدتر ہوتی جارہی ہیں .

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کبریٰ کا ٹیکسی سروس کے حوالے سے کہنا تھا کہ اب ہمیں پاکستان میں مذکورہ کار سروس کی جگہ نئی ٹیکسی سروس کی ضرورت ہے، اس آن لائن ٹیکسی کی سروس ہر گزرتے وقت کے ساتھ بد سے بدترین ہوتی جارہی ہیں .

اداکارہ کی جانب سے تنقید کئے جانے پر کیب سروس کی انتظامیہ کا ردعمل بھی سامنے آیا تھا .

کمپنی کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سروس میں خرابی پر معذرت خواہ ہیں ہمیں افسوس ہے کہ آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے .

انتظامیہ نے مزید کہا کہ اگر آپ اپنے رجسٹرڈ نمبر کے ساتھ ہمیں اپنے ناخوشگوار تجربے سے آگاہ کریں تو ہم کوشش کریں گے آپ کی شکایت کو جلد سے جلد دور کیا جاسکے .

کبریٰ خان کی جانب سے کئے گئے شکایتی ٹوئٹ پر ان کے مداحوں سمیت دیگر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کی حمایت کی اور اپنے ساتھ گزرے ناخوشگوار تجربات کو شیئر کیا .

ایک صارف نے لکھا کہ سروس اب اتنی خراب ہوچکی ہے کہ بُکنگ کے بعد بھی گھنٹوں کار دستیاب نہیں ہوتی .

. .

متعلقہ خبریں