پرویز خٹک اور ان کے خاندان کے افراد (ن) لیگ سے رابطے میں ہیں،تہلکہ خیز دعویٰ

 

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہمیں عدم اعتماد پراسٹبلشمنٹ کی سپورٹ نہیں چاہیے،اگر وہ سیاست میں مداخلت نہیں کرتے تو ہم بھی سیاست میں ان کوڈسکس نہیں کرتے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیردفاع پرویز خٹک اور ان کے خاندان کے افراد (ن)لیگ سے رابطے میں ہیں۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ یہ سوال کریں تحریک انصاف میں سے کون رابطے میں نہیں ہے،تحریک انصاف کے رابطے کرنے والے چند افراد کے تو میرے موبائل فون

میں بھی شواہد ہیں۔پرویزرشید نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی میں شک نہ ہواس لیے نام نہیں بتا رہا ہوں،اتحادیوں یا ناراض اراکین کو لین دین نہیں بلکہ گفتگو سے اپنے موقف پر لارہے ہیں،وزیراعظم عمران خان ان رہنماؤں کے نام بتائیں جن کو ہم نے رقم کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کے بغیرحکومت بنانے کا سورج طلوع ہوگیا ہے، عمران خان نے مائنس نواز سے سیاست شروع کی لیکن آج سیاست میں ہر جانب نواز پلس پلس پلس ہے اورسب اداکار،فنکار،اسکرپٹ رائٹرمائنس ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتا کہ سیاست میں راولپنڈی کو تجزیے میں شامل کروں،پنڈی کوسیاست سے دوررکھناچاہیے اور پنڈی کی سیاست سے دوری ہمارے لیے خوشخبری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنڈی کا سیاستدان حیلے بہانوں سے ذکر کرتا ہے کہ پنڈی والوں کو سوچنا چاہیے کہ کب تک وہ ایسے غیر ذمہ دار سیاستدان کا بوجھ اٹھاتے رہیں گے، ہمیں عدم اعتماد پراسٹبلشمنٹ کی سپورٹ نہیں چاہیے،اگر وہ سیاست میں مداخلت نہیں کرتے تو ہم سیاست میں ان کوڈسکس بھی نہیں کرتے۔پرویزرشید نے کہا کہ اپنے معاملات کو خود سلجھا سکتے ہیں اور کسی بھی غیر سیاسی قوت کی ہمیں ضرورت نہیں ہے، اتحادی حکومتی کشتی میں سوار نہیں تاہم ہمارے ان سے رابطے اور ملاقاتیں ہورہی ہیں،ترین گروپ جب اپنا فیصلہ کرے گا تو ان سے بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خالی کنستر ہیں اور خالی کنستر کی آواز بہت نکلتی ہے،جس آدمی کا ظرف جتنا کم ہوتا ہے اس کی آواز میں اتنی زیادہ جارحیت ہوتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) سے متعلق انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پارٹی صدر ہیں اور مریم ان کو تسلیم کرتی ہیں، وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،ابھی صرف عدم اعتماد کا فیصلہ ہوا ہے، نوازشریف جب وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ کریں گے تو اتحادیوں سمیت سب کو اعتماد میں لیں گے۔

Recent Posts

سنگین سیکیورٹی خدشات ، پنجاب کے کن 5اضلاع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع…

4 hours ago

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

4 hours ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

4 hours ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

4 hours ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

4 hours ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

4 hours ago