آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کا رن آؤٹ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) آسٹریلوی ٹیم کے بلے باز مارنس لبوشین پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر پر رن آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ کرکٹ اعدادوشمار کے مطابق مارنس لبوشین ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف ہی اب تک دو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ مارنس لبوشین کو صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں انتہائی افسردہ انداز میں دیکھا گیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ صارفین مزاحیہ اقسام کی میمز بھی شیئر کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی کھلاڑی نے پاکستانی سپنر نعمان علی کی گیند پر رن بنانے کی کوشش کی لیکن مڈ آف پر کھڑے فیلڈر ساجد خان نے وکٹ پر سیدھی گیند پھینک کر مارنس لبوشین کو آؤٹ کر دیا۔
مارنس لبوشین نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 518 رنز بنا رکھے ہیں جن میں ان کی 2 سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔ ٹویٹر پر ’’نو رن‘‘ کے نام سے ٹرینڈ چل رہا ہے جس پر صارفین مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔

Recent Posts

سنگین سیکیورٹی خدشات ، پنجاب کے کن 5اضلاع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع…

4 hours ago

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

4 hours ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

4 hours ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

4 hours ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

4 hours ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

4 hours ago