پاکستان اور چین کے درمیان آ ہنی دوستی ،اپر کوہستان میں پاک چین دوستی پولیس چوکی کا افتتاح

اپر کوہستان(قدرت روزنامہ) پاکستان اور چین کے درمیان آ ہنی دوستی ، اپر کوہستان میں پاک چین دوستی پولیس پوسٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔گوادر پرو کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز نے پاک چائنہ فرینڈ شپ پولیس پوسٹ کا افتتاح کیا۔ اپر کوہستان کے دورے کے دوران ڈی آئی جی نے چینی باشندوں اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید بہتر بنانے اور دیگر شہروں سے کوہستان میں داخل ہونے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم دیا۔

پولیس چوکی کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہا کہ اس چوکی کے قیام کا بنیادی مقصد اپر کوہستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپر کوہستان میں داخل ہونے والے ہر فرد کی شناخت سمیت مکمل ڈیٹا اس تھانے کو فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ اپر کوہستان اس وقت ملک کا اہم ترین ضلع ہے جہاں سینکڑوں چینی اور دیگر غیر ملکی ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور مشتبہ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی نے زور دے کر کہا کہسرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کیے جائیں، چینی حکام سے ملاقاتیں کی جائیں اور ان سے درخواست کی جائے کہ وہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی افسران کو بتائے بغیر حرکت نہ کریں۔ افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اپر کوہستان طاہر اقبال خان، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اپر کوہستان واصف الرحمان، چینی حکام اور دیگر نے شرکت کی۔

Recent Posts

سنگین سیکیورٹی خدشات ، پنجاب کے کن 5اضلاع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع…

4 hours ago

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

4 hours ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

4 hours ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

4 hours ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

4 hours ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

4 hours ago