ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات ،اداکارہ نے درس اور اسلام کی تعلیم دینے کیلئے وقت مانگ لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریما خان کی معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہوئی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ریما خان اور مولانا طارق جمیل کو ایک تقریب میں بات چیت کررہے ہیں۔ ریما خان مولانا طارق جمیل کو اپنے سامنے پا کر بے حد خوش نظر آ رہی ہیں اور عقیدت میں ان کے گھٹنوںکو بھی ہاتھ لگارہی ہیں۔ریما خان نے کہا کہ دل کی بڑی خواہش تھی کہ ان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہو جائے جس پر مولانا طارق جمیل کہتے ہیں کہ آپ کی یہ دعا میرے

گھر آ کر قبول ہوئی ہے۔اس کے جواب میں ریما خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ میرا مقدر ہے کہ میں آپ کے گھر میں آ کر آپ سے ملی ہوں۔مولانا طارق جمیل کی جانب سے ریما خان سے کھانا پلیٹ میں نکالنے کا کہا گیا جس پر ریما خان نے پہلے مولانا طارق جمیل کو کھانا لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا میرے تو ہاتھ کانپ رہے ہیں، آپ بسم اللہ کریں۔ریما خان مولانا طارق جمیل سے درس اور اسلام کی تعلیم دینے کے لیے وقت بھی مانگا۔

Recent Posts

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

5 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

13 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

16 mins ago

قوموں میں اختلافات کے خاتمے اور امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی،وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قوموں میں اختلافات کے خاتمے اور…

24 mins ago

واٹس ایپ میموری فُل ہوجانا اب مسئلہ نہیں رہا، نیا فیچر متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کی مدد سے…

31 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

35 mins ago