سعودی عرب میں میں پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا،عید الفطر 2 مئی 2022 کو متوقع

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی ماہرِ فلکیات ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں میں پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا جبکہ عید الفطر 2 مئی 2022 کو متوقع ہے۔حساب سے اگر دیکھیں تو پاکستان میں پہلا روزہ ممکنہ طور پر 3 اپریل بروز اتوار کو متوقع ہے، 30 روزے مکمل ہونے پر عید الفطر 3 مئی 2022 کو ہو سکتی ہے۔

قصیم یونیورسٹی کے شعبہ فلکیات کے سابق استاد ڈاکٹر عبداللہ المسند کے مطابق فلکیاتی مطالعے کو دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ امسال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پر مشتمل ہوگا۔ماہرفلکیات نے کہا کہ شعبان کی 29 تاریخ بمطابق یکم اپریل کی صبح 9 بج کر 24 منٹ پر چاند کی ولادت ہوگی ،اسی شام کو مکہ مکرمہ کے مغربی افق پر ہلال کی ولادت ہوگی جو 16 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔
خیال رہے کہ چاند کا یہ حساب سعودی عرب کے حوالے سے ہے۔ڈاکٹر المسند کا مزید کہنا تھا کہ چاند کا دکھائی دینا موسم پر مشروط ہے اگر فضا آبر یا غبار آلود ہوئی تو چاند دیکھنا مشکل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا جب کہ عید الفطرکا چاند یکم مئی کی شام کو دکھائی دے گا جس کے حساب سے عید الفطر 2 مئی کو ہوگی۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

18 mins ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

32 mins ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

50 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

1 hour ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

2 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago