اسلام آباد میں موٹروے پولیس اہلکاروں پر تشدد ‘ 2 اہلکار زخمی ہوگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹروے ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس اہلکاروں پر تشدد سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے ، موٹرپولیس کی آنے والی نفر ی نے 7 ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا ، واقعہ کا مقدمہ موٹروے پولیس اہلکاروں کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں درج کرلیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ ٹول پلازہ پر چند گاڑیاں غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آئیں جس پر روکنے کا اشارہ کیا ، پولیس نے ان میں سے ایک کھلی باڈی والی گاڑی میں پیچھے بیٹھے افراد کو منع کیا کیوں کہ موٹروے کے قانون کے تحت کھلی باڈی والی گاڑی کے پیچھے بیٹھنا ممنوع ہے ، اتنا کہنے پر ایک شخص گاڑی سے باہر نکل آیا اور ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا موٹروے پولیس پر لاتوں اور مکوں سے حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو زخمی کردیا ۔

دوسری طرف ترجمان موٹروے پولیس سے معلوم ہوا ہے کہ پشاور کے نزدیک ایم ون سروس روڈ پر اسلحہ کی بھاری کھیپ اسمگل کی جارہ تھی کہ اس دوران مؤثر پٹرولنگ کی وجہ سے ملزمان اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے ، موٹر وے پولیس کی جانب سے قبضے میں لیے گئے اسلحے میں اسنائپر رائفل ، مختلف بور کے 65 پسٹل ، 1 کلاشنکوف ، 20 بارہ بور رائفلیں ، ایم سولہ ٹائپ 2 رائفلز ، 72 میگزینز اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخوا سے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنائی گئی تھی ، اسلحہ گاڑی کے ذریعے پنجاب اسمگل کیا جانا تھا جس کی پولیس کو خفیہ اداروں نے بروقت اطلاع کردی ، جس کے نتیجے میں پشاور کے علاقے آغا میر جانی شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےغیر قانونی اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، اس آپریشن میں ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ، جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔

Recent Posts

سنگین سیکیورٹی خدشات ، پنجاب کے کن 5اضلاع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع…

4 hours ago

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

4 hours ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

4 hours ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

4 hours ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

4 hours ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

4 hours ago