الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو خلاف قانون قرار دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈی ننس کو خلاف قانون قرار دے دیا اور کہا ہے کہ آرڈیننس کا سیکشن 181اے، الیکشن ایکٹ کی شق 233سے براہ راست متصادم ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جاری کیا گیا، انتخابی ضابطہ اخلاق بنانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ موجودہ آرڈیننس کا سیکشن 181اے، الیکشن ایکٹ کی شق 233سے براہ راست متصادم ہے یہ سیکشن شفافیت اور مام امیدواروں کو یکساں مواقع دینے کے برخلاف ہے۔دریں اثنا

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم، وزرائے اعلی، گورنرز کے انتخابی مہم چلانے پر پابندی برقرار ہے، اسپیکرز، وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے مشیر بھی انتخابی مہم نہیں چلاسکیں گے، اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو انتخابی مہم چلانے کی مشروط اجازت ہوگی۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم میں حصہ لینے والے اراکین پارلیمنٹ قواعد کے پابند ہوں گے، منتخب بلدیاتی نمائندے بھی قواعد کے تحت انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے۔

Recent Posts

سنگین سیکیورٹی خدشات ، پنجاب کے کن 5اضلاع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع…

5 hours ago

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

6 hours ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

6 hours ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

6 hours ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

6 hours ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

6 hours ago